بابا کی رسومات ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے تئیں اپنی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے ہیں وزیراعلیٰ
نئی دہلی :گورنر جھارکھنڈ سنتوش کمار گنگوار نے جمعہ کو ریاست کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے وزیر رام داس سورین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے دہلی کے اپولو اسپتال کا دورہ کیا۔گورنر نے وہاں موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ سے ان کے علاج کی پیشرفت اور ان کی صحت کی موجودہ حالت کے بارے میں معلومات طلب کیں۔ انہوں نے سورین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لئے خدا سے دعا کرتے ہیں۔(الحیات نیوز سروس )
نیمرا؍رام گڑھ:ا سپیکر جھارکھنڈ اسمبلی ربندر ناتھ مہتو نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی آبائی رہائش گاہ نیمرا پہنچ کر آنجہانی دیشوم گرو شیبو سورین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں یاد کیا اور اہل خانہ کو تسلی دی۔ اسپیکر نے گرو جی کی صحبت میں گزرے پرانے دنوں کو یاد کیا اور اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ کئی واقعات بھی شیئر کئے۔ اسی سلسلے میں، اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ جھارکھنڈ آزادی کے بعد سماجی تحفظات سے متعلق تحریک کی شروعات کی ایک بہترین مثال ہے۔ جس کا آغاز دشوم گرو شیبو سورین کی قیادت میں ہوا۔ گو کہ گرو جی آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی رہنمائی سماج کے لیے ایک فلسفے کی طرح ہوگی۔(الحیات نیوز سروس )
کھیتوں میں اترے ◆ وزیر اعلیٰ، دھانروپنی کا کیامشاہدہ
جھارکھنڈ میں 800کروڑ کے جی ایس ٹی گھپلہ میں ای ڈی کی ریڈ
گورنر جھارکھنڈ دشوم گرو آنجہانی شیبو سورین کی تصویر پر گلپوشی کر کیاخراج پیش
الیکشن کمیشن ووٹ چوری چھپانے میں بی جے پی کا ساتھی: راہل گاندھی
وزیر تعلیم رام داس سورین کی حالت تشویشناک
دیشوم گرو کوممنون قوم نے نم آنکھوں سے کیا وداع
شیبو سورین کے جسدِ خاکی کا آخری دیدار جھا رکھنڈ اسمبلی احاطے میںکرایا گیا